• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت معیشت کی بہتری کا جھوٹا ڈھنڈورا پیٹ رہی ، لیاقت بلوچ

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کا جھوٹا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے براڈ شیٹ اور سرکولر ڈیٹ بجلی کے معاملات پر حکومت کی تیاری اور وضاحت کے لیے پارلیمنٹ کا فورم موجود ہوتا تو آج حکومت کو ذلت و رسوائی اور عوامی شدید ردعمل کا سامنا نہ ہوتا ۔ جبکہ بجلی ، گیس ، پٹرول کی قیمتیں اور ٹیکسوں کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ اسٹاک مارکیٹ بار بار کریش کر جاتی ہے ۔ اربوں کھربوں ڈبودیے جاتے ہیں ۔ روپے کی قدر میں کمی اور افراط زر بڑھ رہاہے ۔ تجارت ، صنعت اور زراعت کا پہیہ سست رفتار ہے ۔
تازہ ترین