آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی: بزدار


پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔

اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو ذاتی ایجنڈے کی خاطر عدم استحکام سے دو چار کرنے کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کا نقصان ملک کو ہو رہا ہے، قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو ملک کا احساس ہے اور نہ ہی عام آدمی کا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ان عناصر نے ڈھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا۔


انہوں نے مزید کہا ہے کہ افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے عزم او رجذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، کرپشن سے پاک اور معیار ی منصوبے ہماری حکومت کاطرۂ امتیاز ہیں۔

قومی خبریں سے مزید