• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کا کاروبار کرنے والوں کی سرکوبی کی جائے گی، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کی سرکوبی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول اعجاز شاہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں منشیات کے خاتمے کے لیے مشترکہ طورپر اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس اور متعلقہ محکمے انسداد منشیات فورس کو معاونت فراہم کریں گے، منشیات فروشی کے خلاف پنجاب میں بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کی جگہ جیل ہے۔

دوسری جانب اعجاز شاہ نے کہا کہ بعض عناصر کی اداروں پر دشنام طرازی کا کوئی جواز نہیں، اپوزیشن کا اداروں کو متنازع بنانے کا ایجنڈا بے نقاب ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن ملک دشمن بیانیے سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔

تازہ ترین