• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، اردوان


ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ترک صدر اور پاکستانی سفیر سائرس سجاد نے استنبول کی نیول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی ویلڈنگ تقریب سے خطاب کیا جس میں صدر اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان شاندار تعلقات ہیں۔

صدر اردوان نے جہاز کی بلاک ویلڈنگ کا باضابطہ آغاز کیا اور کہا کہ ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر پاک ترک مضبوط تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملجم کلاس جہاز سطح آب، زیرِ آب، اینٹی ائیر ہتھیاروں اور سینسرزسے لیس ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرانسفرآف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت چار میں سے دو جہاز کراچی شپ یارڈ میں تیارہوں گے، اسٹیلتھ ٹیکنالوجی والے 2جناح کلاس جہازوں کے ڈیزا ئن کی تیاری بھی اس میں شامل ہے۔

تازہ ترین