• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا اصل مقصد کیا ہے؟ نیئر بخاری نے بتادیا

سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نئیر بخاری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اصل مقصد بتادیا۔ 

اپنے ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ وزرا نجومی بن کر پیپلز پارٹی کی حکمت عملی پر پیشگوئیاں کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر تنقید براڈشیٹ معاملے سے عوامی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔


نئیر بخاری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا واحد مقصد اقتدار میں گس بیٹھیے کو نکالنا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے جنرل (ر) پرویز مشرف کو ایوان صدر چھوڑنے پر مجبور کیا، تو سلیکڈ کیا چیز ہے۔

سیکریٹری جنرل پی پی پی نے ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ پی ڈی ایم کا واحد مقصد اقتدار میں بیٹھے ہوئے کو نکالنا ہے۔

تازہ ترین