• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بھارتی ٹی وی شو جلد بند ہونے والا ہے، رپورٹ

بھارت کے معروف ٹی وی شو ’دی کپل شرما شو‘ جلد ٹی وی اسکرین سے غائب ہونے والا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جلد ہی یہ شو ٹی وی سے آف ایئر ہوجائے گا۔ 

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے بعد یہ شو آن ایئر ہوا، لیکن اب اطلاعات ہیں کہ شو کے میزبان کپل شرما کا نیٹ فلیکس سے معاہدہ ہونے کے بعد اب یہ شو نہیں آن ایئر ہوگا۔ 

رپورٹس میں اس بات کا یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ کپل شرما کے نیٹ فلیکس معاہدے کے اختتام پر یہ شو دوبارہ آن ایئر ہوجائے گا جبکہ اس میں کچھ تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔

تازہ ترین