وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اختلاف کھل کر سامنے آچکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیران میں گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سمیت کچھ اپوزیشن رہنما تحریک عدم اعتماد کے حامی ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز لانگ مارچ کی بات کرتے ہیں جس سے صاف نظر آرہا ہے کہ اپوزیشن بیانیے میں تضاد ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ بہت جلد پی ڈی ایم کی تحریک اپنی موت آپ مرجائے گی۔