• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسٹک ریکارڈ یافتہ کامران پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے باہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈومیسٹک ریکارڈ ہولڈر کامران غلام، مڈل آرڈر بیٹسمین سلمان علی آغا اور اوپنر عبدﷲ شفیق جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے لئے پاکستان کی 17رکنی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیےٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ بیس رکنی ابتدائی اسکواڈ میں شامل باقی تینوں کرکٹرز قومی اسکواڈ کے ہمراہ ہی قومی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔کپتان اب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کے لیے پلے انگ الیون کا انتخاب کریں گے۔ سترہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں عابد علی ، عمران بٹ ، اظہر علی ، بابر اعظم (کپتان) ، فواد عالم ، سعود شکیل ، فہیم اشرف، محمد نواز ، محمد رضوان ، سرفراز احمد (وکٹ کیپرز)،نعمان علی ، ساجد خان، یاسر شاہ ،حارث رؤف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔

تازہ ترین