• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل، اعظم ، ذیشان اور زاہد کو ٹی 20 میں موقع دینے پر غور

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) سلیکشن کمیٹی ٹی 20 سیریز میں شرجیل خان، اعظم خان، ذیشان ملک اور لیگ اسپنر زاہد محمود کو موقع دینے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ خوش دل شاہ ، افتخار احمد اورعبداللہ شفیق کیلئے جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ شاداب خان بدستور ان فٹ ہیں ان کی جگہ لیگ اسپنر عثمان قادر کو ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان، اعظم خان اور محمد حفیظ ٹی ٹین میں شرکت کرکے تین فروری تک لاہور کے ببل میں داخل ہوجائیں گے۔ لاہور میں محمد یوسف اور ثقلین مشتاق ٹی 20 کیمپ کا چارج سنبھالیں گے۔کیمپ کے حوالے سے اتوار کو کراچی میں محمد یوسف اور ثقلین مشتاق نے بابر اعظم اور مصباح الحق کے ساتھ میٹنگ کی ہے ۔

تازہ ترین