• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بورس جانسن پر کورونا سے بچاؤ کیلئے برطانوی سرحدیں مکمل بند کرنے کیلئے دباؤ

راچڈیل (ہارون مرزا)وزیر اعظم بورس جانسن اور انکی کابینہ کو کورونا سے بچائو کیلئے اقدامات کے تحت سرحدوں کو مکمل بند کرنے کیلئے دبائو کا سامنا ہے سیکرٹری ماحولیات جارج ایوسٹس کا کہنا ہے کہ حکومت اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اور سرحدوں کو بند کرنے کیلئے مشاورتیں جاری ہیں ،انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے حکومت نے برطانیہ کے تمام ٹریول کوریڈورز کو بند کردیا ،بعض ممالک سے آنیوالے افراد کو سفر سے 72گھنٹے قبل کورونا کا منفی ٹیسٹ لینے کی ہدایت کی گئی ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے، مگر کابینہ کے کچھ لوگ وزیر اعظم اور دیگر ذمہ داروں پر زور ڈال رہے ہیں کہ وہ مکمل طو رپر سرحدیں بند کردیں ، اس معاملے پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا، تاہم معاملہ زیر بحث اور اسکے مختلف امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے، لوگوں کے سفر سے پہلے ہمیں ایک ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور پھر یہاں پہنچتے وقت ان کو قرنطین کرنا ہوگا،اس حوالے سے بھی اقدامات کو موثر بنانے کیلئے کچھ معاملات زیربحث ہیں، یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم کو گزشتہ کچھ عرصہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان پر دبائو ہے کہ کورونا بحران کے دوران سرحدیں بند کرنے انکے بروقت فیصلہ نہ لینے کے باعث انفیکشن کے پھیلائو کا خدشہ ہے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک میں سخت سفری اقدامات کی نقل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے ،سیکرٹری ماحولیات جارج ایوسٹس نے کہا ہے کہ وہ ذاتی طو رپر چاہتے ہیں کہ سرحدیں بند کرنے کی بجائے آہستہ آہستہ چیزیں کھولی جائیں، وبائی مرض کا مشکل دور ہے اس سے گزر جائیں ،موثر ویکسینیشن کے بعد حالات جلد سے جلد معمول پر آ جائیں مگر موجودہ حالات میں ہم پابندیوں سے انکار نہیں کر سکیں اور نافذ قوانین پر عمل پیرا ہوکر انفیکشن کا پھیلائو روک سکتے ہیں، برطانیہ عوا م کو وائر س سے بچانے ‘ اسکو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہا ہے، عوام کی صحت اور جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل دریافت ہونے کے بعد یورپی ممالک سمیت دیگر ممالک نے برطانوی شہریوں کیلئے زمینی اور فضائی راستوں پر سخت سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جس کے باعث برطانوی حکومت سے بھی اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کرنیکا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین