• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں 550روپے بوری اضافہ

لاہور(اکنامک رپورٹر)ملک بھر میں فرٹیلائزر فیکٹریوں نے کھاد کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کر دیا ہے۔یوریا کے بعد گزشتہ روز ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں 550روپے فی بوری اضافہ کر دیا گیا جبکہ اس میں مزید300روپے بوری کا اضافہ کرنے کا عندیہ بھی دیدیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ چین کی طرف سے ڈی اے پی کھاد کی سپلائی رک جانا ہے۔پاکستان میں صرف ایک ادارہ یہ کھاد تیار کرتا ہے۔
تازہ ترین