کراچی میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال، شمال مشرق اور شمال مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 30 سے 40 فیصد رہے گا۔
ادھر کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سائبرین ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سردی بڑھتے ہی کوئٹہ کے کئی علاقوں میں سوئی گیس پریشر دم توڑ گیا۔