• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک گاڑی پل سے اڑتی ہوئی درختوں میں جا گری جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

یہ خوفناک حادثہ لاس اینجلس میں پیش آیا، واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعلوں سے گھری ایک گاڑی نہایت تیز رفتاری سے پل پر دوڑ رہی ہے اور پھر اچانک وہ پل کی دیوار سے ٹکرا کر ہوا میں اڑتی ہے اور نیچے درختوں میں جا گرتی ہے۔

موقع پر موجود کئی افراد حادثہ دیکھتے ہی تیزی سے گاڑی کی طرف دوڑے تاکہ ڈرائیور کی مدد کرسکیں تاہم ڈرائیور بری طرح گاڑی میں پھنسا ہوا تھا، جس کے بعد ایک شہری نے 911 پر کال کی۔

لیکن اس سے قبل ہی موقع پر موجود پٹرولنگ پولیس کے اہلکار وہاں پہنچ گئے اور تیزی سے ڈرائیور کو جلتی گاڑی سے باہر نکالا۔

ڈرائیور کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

تازہ ترین