• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی محکمہ خارجہ نے سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کی حالیہ کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ہم مزید معلومات اکھٹا کر رہے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’جیسے یمن جنگ کے خاتمے سمیت اصولی سفارتکاری کے ذریعے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تو ہم اپنے پارٹنر سعودی عرب کو اس کی سر زمین پر حملوں کا دفاع کرنے اور استحکام کو سبوتاژ کرنے والوں کو روکنے میں مدد کریں گے۔‘


برطانیہ نے بھی سعودی عرب پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈومینیک راب نے کہا کہ ’برطانیہ اپنے سعودی پارٹنرز کے سا تھ کھڑا ہے۔‘

خیال رہے کہ ریاض پر سینچر کو داغا جانے والا حوثی ملیشیا کا فضائی ہدف ناکام بنا دیا گیا تھا۔

اتحادی افواج نے کہا تھا ’سعودی فضائیہ نے حوثیوں کی طرف سے ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔‘

حوثیوں نے ستمبر 2014 سے یمن کے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر رکھا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت میں مارچ 2015 میں ان کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا۔

تازہ ترین