• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس ویکسین لگوالی


سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی، انہیں ویکسین انجکشن کے ذریعے لگائی گئی۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جمعے کے روز نیوم میں کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ ’خادم حرمین شریفین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے وبا کے آغاز سے لے کر اب تک وطن عزیز کی سرزمین پر موجود سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے مفاد کے لیے ہر ممکن مدد کی۔‘


وزیر صحت نے بتایا کہ ’خادم حرمین شریفین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے۔‘

اس سے قبل سعودی عرب کے ولی عہد و نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کورونا ویکسین کے قومی منصوبے کے تحت ویکسین لگوائی تھی، انہیں بھی ویکسین انجکشن کے ذریعے لگائی گئی تھی۔

تازہ ترین