• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ارب پتی سعودی خاتون نے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کرلی؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک  ارب پتی تجارتی خاتون نے اپنے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کر لی ہے۔

لیکن حقیقت کچھ اور ہے کیونکہ جس خاتون سے اس ویڈیو کو منسوب کیا جارہا ہے اس نام کی کوئی ارب پتی خاتون نہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سعودی عرب کی ارب پتی خاتون سہو بنتِ عبداللہ المحبوب جو تقریباً 8ملین ڈالر کی مالک ہیں انہوں نے اپنے ڈرائیور سے شادی کر لی ہے، جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔

خاتون کے پاس 8 بلین ڈالر کی رقم موجود ہے جو پاکستانی اربوں، کھربوں روپے سے زائد بنتی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ سہو بنتِ عبداللہ کے پاس اپنی کئی گاڑیاں، بنگلے اور ہوٹل موجود ہیں جو کہ مکہ اور مدینہ میں واقع ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی کئی عمارتیں برطانیہ اور دوسرے ممالک میں بھی ہیں۔

لیکن اگر فیکٹ چیک کیا جائے تو یہ وائرل ٹوئٹس جعلی ہیں کیونکہ سہو بنتِ عبداللہ المحبوب کے نام سے کوئی عرب ’دولت مند‘ کاروباری عورت نہیں ہے۔

در حقیقت اس نام کی گوگل سرچ صرف ان ویب صفحات کو شو کررہی ہے جہاں سے یہ پیغام وائرل ہوا ہے۔


سوشل میڈیا صارفین کسی عرب جوڑے کی شادی کو اس کہانی سے منسوب کررہے ہیں۔

تازہ ترین