• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتال میں طالبہ کی لاش کے معاملے کی گتھی سلجھ گئی


لاہور کے نجی ٹیچنگ اسپتال میں طالبہ کی لاش کے معاملے کی گتھی سلجھ گئی۔ گرفتار ملزم اسامہ نے طالبہ کی لاش کے معاملے میں لاہور پولیس کو بیان دے دیا ہے۔

ملزم نے لڑکی سے دوستی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ طبیعت بگڑنے پر لڑکی کو اسپتال لائے مگر وہ مر چکی تھی۔

ملزم نے مزید کہا کہ لڑکی کی موت کی خبر کے بعد میں ڈرگیا تھا، جس کے باعث لاش اسپتال میں چھوڑ کر بھاگ گیا۔


پولیس کے مطابق مریم کی موت کے متعلق مزید حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

لڑکی کی شناخت مریم فاطمہ کےنام سے ہوئی، جو گجرات کی رہائشی ہے۔

مریم کے والد نےبتایا کہ بیٹی لاہور کی ایک یونیورسٹی میں زیرِتعلیم تھی، جو گھرسے یونیورسٹی فیس کے ایک لاکھ 20 ہزار روپے جمع کرانے کا کہہ آئی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے مطابق لڑکی کی طبیعت اچانک خراب ہوئی۔ اسے اسپتال لائے مگروہ دم توڑ چکی تھی۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

تازہ ترین