سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے تحریک انصاف کی حکومت کو بڑا چیلنج دے دیا۔
ایک بیان میں حسین نواز نے کہا کہ حکمران 1 ارب ڈالر کہیں پر دکھادیں تو 90 فیصد رکھ لیں اور 10فیصد مجھے دے دیں۔
انہوں نے ایک ارب ڈالر کے الزام کو ڈرامہ، جھوٹ اور پروپیگنڈے کا حصہ قرار دیا۔
نواز شریف کے صاحبزادے نے کہا کہ ریاست پاکستان کو اس سارے ڈرامے کے لیے 6 کروڑ ڈالر ادا کرنے پڑے ہیں۔
حسین نواز نے کہاکہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ منتخب وزیراعظم کو اُس کے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا ہے۔