• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کا دارالامان جنسی و جسمانی زیادتی کا اڈا بن گیا، خاتون ایم پی اے


حکمران جماعت تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار نے کہا ہے کہ پشاور کا دارالامان جنسی و جسمانی زیادتی کا اڈا بن گیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں مدیحہ نثار نے الزامات کی بوچھاڑ کردی اور کہا کہ دارالامان کی انچارج بچوں سےگھر کے کام کرواتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تمام ہی دارالامانوں میں عطیے میں ملی اشیا بازاروں میں فروخت کی جاتی ہیں۔


پی ٹی آئی ایم پی کے الزامات پر ڈپٹی اسپیکر نے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔

ادھر صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نثار نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے دارالامانوں کی انکوائری ہونی چاہیے۔

تازہ ترین