• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی موسیقی کے پروگرام پر پولیس چھاپہ، جرمانوں کے نوٹس

لندن ( پی اے ) پولیس نے مشرقی لندن میں 300 سے زائد افراد کی شرکت کے دوران غیرقانونی موسیقی کا پروگرام ختم کرانے کے بعد 000 15 سے زائد جرمانوں کے نوٹس جاری کردیئے ۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے افسران اتوار کی صبح سویرے ہیکنی میں نرسری روڈ پر واقع ریلوے آرچ کے نیچے ایک مقام پر پہنچے تھے ۔وینو کے اندر سے تیز آواز میں موسیقی کی آوازیں سنی گئیں اور چھوٹی سی جگہ پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھری ہوئی ملی۔پولیس کی آمد کے بعد درجنوں شور شرابا کرنے والےفراد نے فرار ہونے کی کوشش کی ، محراب کے عقبی حصے میں باڑیں عبور کیں جبکہ دوسر ے بہت سے لوگوں کو افسران کی پہنچ سے بچنے کے لئے ایک گیٹ کھولنا پڑا ۔میٹ نے بتایا کہ اس نے پروگرام کے منتظمین تک پہنچنے کی بہت کوشش کی تاہم انہوں نے پولیس سے تعاون نہیں کیا اور ایک موقع پر پولیس کو اندر جانے سے روکنے کے لئے اندرونی دروازے بند کردیئے گئے۔ پولیس کارروائی کے لئے اپنے ہمراہ تربیت یافتہ کتے اور ایک ہیلی کاپٹر سمیت اضافی وسائل بھی لائی تھی۔مجموعی طور پر 78 افراد کو روکا گیا اور غیرقانونی اجتماع میں شرکت کرکے کوویڈ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 200 پونڈز فی کس مقررہ جرمانے کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔ یہ مجموعی طور پر، 15600 پونڈز کے جرمانے تھے۔کارروائی میں شریک چیف سپرنٹنڈنٹ رائے اسمتھ نے کہا کہ بغیر لائسنس میوزک ایونٹ میں صحت عامہ کے ضابطوں اور قانون کی سنگین اور صریح خلاف ورزی کی گئی تھی۔افسران کو مجبور کیا گیا کہ وہ ایک بار پھر اپنی صحت کو خطرے میں ڈالیں تاکہ ناقابل یقین حد تک خودغرض لوگوں کے ایک بڑے گروہ سے نمٹا جائے جو ایک محدود جگہ میں ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے گھرے ہونے کی وجہ سے اس مہلک وائرس کو پھیلانے کا ایک بہترین موقع فراہم کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن افسران صحت عامہ کے بحران سے ہمدردی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ نمٹتے ہیں لیکن یہ بات قطعی طور پر ناقابل قبول ہے کہ انہیں اپنی صحت اور اپنے اہل خانہ کو بھی اس طرح کے غیر ضروری خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ جب ہم دوسروں کی حفاظت کے لئے مکمل طور پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پیغام واضح کرتے ہیں تو ، ہمارے افسران تیزی کے ساتھ فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔صرف منتظمین ہی نہیں ، بلکہ اس طرح کی غیر قانونی تقریبات میں موجود تمام افراد جرمانہ جاری ہونے کی توقع کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین