• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یارک شائر پولیس نے اسمارٹ موٹرویز کو خطرناک قرار دیدیا

لندن (پی اے ) یارک شائر پولیس نے اسمارٹ موٹرویز کوخطرناک قرار دیدیا ہے اور پولیس اور کرائم کمشنر نے حکومت کو خط لکھاہے جس میں کہاگیاہے کہ اسمارٹ موٹرویز انتہائی غیر محفوظ اور خطرناک ہیں اور انھیں ختم کردیاجانا چاہئے۔سائوتھ یارک شائر کے پولیس اور کرائم کمشنر ڈاکٹر ایلن بلنگز نے وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس کے نام کھلے خط میں اسمارٹ موٹرویز کی ہلاکت خیزی کے بارے میں لکھا ہے،انھوں نے یہ اعتراض گزشتہ روز موٹروے کے اسمارٹ سیکشن پر 2 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد کیا ہے،دوسری جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ نے دعویٰ کیاہے کہ اسمارٹ موٹرویز بھی روایتی موٹر ویز کی طرح ہی محفوظ ہے،19جنوری کو کورونر ڈیوڈ Urpeth نے روڈ اسکیموں پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا ،Urpeth کا کہناتھا کہ ہارڈ شولڈر یعنی مضبوط دیوار کے بغیر اسمارٹ موٹر ویز مستقبل میں بھی ہلاکتوں کو مرکز بنی رہیں گی ،انھوں نے یہ بات رادر ہیم کے 44سالہ جیسن مرسر اورمینسفیلڈ کے22 سالہ الیگزنڈر Murgeanuکی ٹرک کے ساتھ گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں ہلاکت کی تحقیقات کی سماعت کے دوران کہی،یہ حادثہ 7جون2019 کو شفیلڈ کے قریب پیش آیاتھا،لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر بلنگز نے وزیر ٹرانسپورٹ سے کہاہے کہ میرے خیال میں اس طرح کی موٹرویز جہاں ہارڈ شولڈر کو بعض اوقات پیش آنے والی ایمرجنسی کیلئے لائیو لائن بنادیاگیاہو قطعی غیر محفوظ اور خطرناک ہیں اور انھیں ختم کردیا جاناچاہئے۔ اس سے قبل حادثے میں ہلاک ہونے والے جیسن مرسر کی بیوہ کلیر نے بی بی سی کو بتایاتھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ حکومت کی جانب سے موٹر وے سسٹم پر نظر ثانی محض ایک کاغذی کارروائی اور پی آر کا عمل ہے ۔ڈاکٹر بلنگز کے کھلے خط کے جواب میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہاہے کہ ریکارڈ سے ظاہرہوتاہے کہ اسمارٹ موٹر ویز مختلف اعتبار سے روایتی موٹرویز کی طرح ہی محفوظ ہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ نے ہائی ویز انگلینڈ کو اسمارٹ ویز کو محفوظ بنائے رکھنے کو یقینی بنانے کیلئے 18نکاتی ایکشن پلان تیار کرنے اور کمپنی سے کام پر پیش رفت معلوم کرنے کیلئے کمپنی کے ساتھ فوری میٹنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین