• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، لڑکی کی لاش اسپتال چھوڑ کر فرار ہونیوالا ایک ملزم گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹر،جنگ نیوز،خصوصی رپورٹر) لاہور کےٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں لڑکی کی لاش لانے والےملزم کو پولیس نےسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سےگرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیا ہے ملزم اسامہ لڑکی کا کلاس فیلو تھا اس نے لڑکی سے ناجائزمراسم اور اسقاط حمل کا اعتراف کرلیا،۔دو روز قبل نواب ٹاون کے علا قہ میں نامعلوم افراد نوجوان طالبہ کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔سی سی ٹی وی کیمروں میں طالبہ کو گاڑی سے اتارنے اور ہسپتال لانے والی گاڑی ایل ای 6695 کو ٹریس کر کے لڑکی مریم کوٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں لانے والے ایک شخص کی تصویرسامنے آ گئی جس میں دو افراد بارہ بج کر چوالیس منٹ پر لڑکی کو ہسپتال لیکر آئے اورملزم اسامہ نے لڑکی مریم کو اٹھا رکھا تھا جبکہ دوسرا ملزم گاڑی میں بیٹھا رہا۔پولیس کے مطابق گرفتار اسامہ لڑکی مریم کا کلاس فیلو اوراس نے لڑکی سے ناجائز مراسم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

تازہ ترین