• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجر قوم کو متحد ہوکر اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوگا، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپوٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے مہاجر نوجوان سندھ اربن گریجویٹ فورم کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حالات میں کہ جب اکثریتی طبقہ ہمیں دیوار سے لگانے کیلئے ہر حد پار کررہا ہے تو پھر اسکا مقابلہ کرنے کیلئے مہاجر قوم کو متحد ہوکراپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوگا اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم اپنے بچوں کو روائتی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم کی جانب راغب کریں تاکہ وہ ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرکے خود کو ناگزیر ثابت کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا گلا گھونٹا اور اسے اندرون سندھ کے دہشت گرد عناصر کے حوالے کیا جارہا ہے۔کھلے عام سندھو دیش کے نعرے لگ رہے ہیں، ملک دشمن ریلیاں نکالی جارہی ہیں، صنعتوں میں مہاجر نوجوانوں کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین