آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلے کے تحت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے مجوزہ حکومتی منصوبے کیخلاف اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سیکڑوں ملازمین نے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ، ریجنل سیکرٹری حاجی ظاہر گل، ڈپٹی چیئرمین محمد عمران خان، وائس چیئرمین طارق نیازی اور دیگر عہدیداروں کی قیادت میں آئیسکو ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ جاوید اقبال نےکہا کہ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کی بجائے عام آدمی اور محنت کش طبقے سے جنگ کر رہی ہے۔

اسلام آباد سے مزید