• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا مخصوص لباس توجہ کا مرکز بن گیا

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا لباس دیکھ کر سعودی نوجوان بھی ان کے دیوانے ہوگئے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مجلس انتظامیہ کی سربراہی کے دوران جو جیکٹ اور غترہ پہنے رکھا وہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ان کا لباس دیکھنے کے بعد ٹوئٹر صارفین نے سب سے پہلے یہ سوال اٹھایا کہ ولی عہد نے جو جیکٹ اور غترہ پہنے رکھا ہے وہ کس برانڈ کا ہے اور کہاں فروخت ہوتا ہے؟۔

بعد ازاں متعدد صارفین نے کئی آن لائن شاپس اور ملک کی معروف دکانوں کے نام بتائے جہاں دونوں چیزیں دستیاب ہیں۔ بس پھر کیا تھا، سعودی نوجوان آن لائن شاپس اور مذکورہ دکانوں پر ٹوٹ پڑے اور کچھ ہی دیر میں مارکیٹ سے دونوں چیزیں فروخت ہوگئیں۔

تازہ ترین