• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگیتا نے نعمان اعجاز کو غیر پیشہ ورانہ رویے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

معروف پاکستانی ہدایتکارہ و اداکارہ سنگیتا نے نعمان اعجاز کو غیر پیشہ ورانہ رویے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ہدایتکارہ ان دنوں اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’بلھے شاہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور مختلف ہراسگی کے واقعات سے بھی پریشان ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے شوٹنگ کے دوران سیٹ پر اسلحہ لانے اور ہراساں کرنے والے وکیل کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا ہے۔

اسی حوالے سے انہوں نے نجی میڈیا چینل کے ایک پروگرام میں بات چیت کی۔ دورانِ گفتگو انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ ڈرامہ سیریل میں نعمان اعجاز بھی تھے تاہم ان کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے بھی کافی پریشانی ہوئی۔

نعمان اعجاز پر غیر پیشہ ورانہ رویے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ انہوں نے تین سال قبل پوری ادائیگی لے لی اور شوٹنگ شروع ہونے پر ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل بہانے کرتے رہے کہ میں بیمار ہو گیا ہوں، کبھی مجھے دل کا دورہ پڑ گیا ہے، کبھی مجھے کینسر ہو گیا ہے، کبھی کہتے گرمی کا موسم ہے نقلی داڑھی نہیں لگ سکتی، شوٹنگ کے لیے سردیوں کی تاریخ دی تو اس پر بھی نہیں آئے۔

ہدایتکارہ نے بتایا کہ نعمان اعجاز نے ایک دن کی شوٹنگ کروائی تھی، جس کی ریکارڈنگ اب بھی موجود ہے مگر اس کے بعد وہ واپس نہیں آئے۔ میں نے انہیں پوری رقم ایڈوانس میں ہی دے دی تھی، جبکہ اسی ڈرامہ سیریل میں ان کے بیٹے بلھے شاہ کا کردار ادا کر رہا ہے، مگر اب نعمان اعجاز کی جگہ ایک اور فنکار کو کاسٹ کیا ہے۔

سنگیتا نے بتایا کہ بلھے شاہ ایک میگا پروجیکٹ ہے، جس پر اب تک کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید