• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمائے 14 کروڑ 42 لاکھ ڈالر واپس بھیجے

بیرونی سرمایہ کاروں نے دسمبر میں پاکستان میں کمائے 14 کروڑ 42 لاکھ ڈالر واپس بھیجے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں براہِ راست سرمایہ کاری سے کمائے 13 کروڑ 26 لاکھ ڈالر جبکہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے ایک کروڑ 17 لاکھ ڈالر بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان سے واپس بھیجے ہیں۔

رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک پاکستان میں کی گئی بیرونی سرمایہ کاری سے کمائے 89 کروڑ ڈالر پاکستان سے واپس بھیجے گئے ہیں۔ جس میں براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے 84 کروڑ اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری کے 5 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔

تازہ ترین