آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزارت خزانہ اور آئی پی پیز میں 450 ارب کی ادائیگی کا معاہدہ طے پاگیا


وزارت خزانہ اور انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے درمیان 450 ارب روپے کی ادائیگی کا معاہدہ طے پاگیا۔

حبکو نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کو معاہدے کے متعلق معلومات جمع کرادی ہے۔

دستاویز کے مطابق آئی پی پیز نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ابتدائی معاہدے سے آگاہ کردیا ہے۔


دستاویز کے مطابق حبکو سمیت 2 درجن آئی پی پیز نے حکومت کے ساتھ ابتدائی معاہدہ کرلیا ہے۔

دستاویز کے مطابق معاہدے کے تحت آئی پی پیز کو منافع کی ادائیگی ڈالرز کے بجائے روپے میں ہوگی۔

وزارت خزانہ اور آئی پی پیز کے درمیان ہوئے معاہدے کی حتمی منظوری متعلقہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید