• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی ششماہی میں معاشی اعشاریوں میں کمی، مالیاتی خسارہ بڑھ گیا

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران معاشی اعشاریوں میں کمی کا رجحان رہا جبکہ مالیاتی خسارہ بڑھ گیا۔ 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت بیرونی سرمایہ 29.8 فیصد گر گیا۔

بیرونی سرمائے کا حجم 1 ارب 35 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 95 کروڑ ڈالر رہ گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق مالیاتی خسارہ 21 فیصد اضافہ کے ساتھ 8 سو 22 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 676 ارب روپے کا مالیاتی خسارہ ریکارڈ ہوا تھا۔

دوسری جانب زرعی قرضہ جات بھی میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 2.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال جولائی سے دسمبر برآمدات میں 4.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

گزشتہ سال کی نسبت جولائی سے دسمبر تک درآمدات 22 ارب ڈالر سے بڑھ کر 23 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

تازہ ترین