• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقف املاک ایکٹ کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرہ ، ٹریفک جام

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) تحریک تحفظ مساجدومدارس کے زیر اہتمام منگل کو نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے شہید ملت روڈپر تین گھنٹے تک ٹریفک بند رہی ،مظاہرین میں دینی مدرسوں کے لاٹھی بردار رضا کار بھی شامل تھے جنہوں نے مظاہرے کے شرکا ء کے گرد حصار بنا رکھا تھا۔قائدین تحریک تحفظ مساجد و مدارس نے خبر دار کیا کہ حکومت فوری طورپروقف املاک ایکٹ واپس لے ورنہ ہم ڈی چوک میں دھرنادیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے دبائو پر دینی مدارس ومساجدکے خلاف کی گئی قانون سازی قبول نہیں ،نہ ہی شعائراسلام کے خلاف کوئی پابندی قبول کریں گے ،ملک بھرکے دینی مدارس ومساجدوقف املاک ایکٹ کوغیرشرعی قراردے چکے ہیں اس پرعمل درآمدنہیں کریں گے ۔اس موقع پروفاق المدارس العربیہ کے رہنماء مولاناقاضی عبدالرشید،تحریک تحفظ مساجدومدارس کے صدرمولاناظہوراحمدعلوی ، مفتی اقبال نعیمی ، مولانانذیرفاروقی ، حافظ مقصود احمد،مولاناشاہ ولی اللہ بخاری ،کاشف چوہدری ،مولاناعبدالمجیدہزاروی ،مفتی عبدالسلام ،مفتی مجیب الرحمن ،مولانااشرف علی ،قاری عبدالکریم ،مولاناعبدالوحید،ڈاکٹرضیاء الرحمن امازئی ،مفتی محمداسلم ،مولانامحمدخان غازی ،مولانامحمدشریف ہزاروی ،مولانافیوض الرحمٰن ،مفتی اویس عزیز،مولاناعبدالرحمٰن معاویہ ،مولاناعبدالرزاق حیدری ،مولاناتنویرعالم ،مولاناعبدالقدوس محمدی ،مظہرجاوید ،مولاناابوبکرعزیز،مولاناخالدعمران ،مولاناعبدالغفار،عبدالرشید ،مفتی عبدالرحمٰن ،مولاناخلیق الرحمٰن ،مولانامحمدثناء اللہ غالب،مفتی مسرت اقبال ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ علماء کرام نے کہاکہ دینی مدارس ومساجد قیامت تک آبادرہیں گے ، کوئی طاقت شعائراسلام پرقدغن نہیں لگاسکتی۔
تازہ ترین