• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھرتی ہوئی اداکارہ زہرہ عامر نے خاموشی سے شادی کرلی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ زہرہ عامر نے خاموشی سے شادی کرلی۔

زہرہ عامر کے مطابق ان کی شادی اگست 2020  میں ہوئی تھی، زہرہ آج کل جیو ٹی وی کے ڈرامت ’فتور‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

زہرہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ گھر والوں کے دباؤ کی وجہ سے انہوں نے جلد شادی کرلی ہے تاہم اب اداکاری پر فوکس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انڈسٹری سے شادی میں کسی کو نہیں مدعو کیا گیا تھا، عالمی وبا کے بعد ایک بڑی تقریب کے انعقاد کا ارادہ ہے۔


ابھرتی ہوئی اداکارہ مختلف ٹیلی فلمز میں بھی دکھائی دی ہیں۔

تازہ ترین