• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منوج باجپائی کو اپنے گھر کیلئے خریدار کی تلاش

بھارت کے معروف اداکار منوج باجپائی اپنا باندرا والا فلیٹ بیچنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کیلئے انہیں خریدار کی تلاش ہے۔

اداکار نے موجود فلیٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے باندرا والے گھر کیلئے خریدار ڈھونڈ رہا ہوں، کوئی ہو تو بتانا۔‘

اداکار کی اس مبہم پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ ایسا ہی ایک ٹوئٹ بھی گزشتہ دنوں اُن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سامنے آیا تھا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس میں قیاس کیا جارہا ہے کہ اداکار کی ویب سیریز ’دی فیملی مین 2‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے میں کافی وقت لگ رہا ہے، پہلے اداکار کی جانب سے ٹریلر کی ریلیز کیلئے 19 جنوری کا ٹائم دیا گیا تھا تاہم مقررہ وقت پر ایسا نہ ہوسکا۔

دی فیملی مین2  میں مرکزی کردار ادا کرنے والے منوج باجپائی اپنی مذکورہ سیریز کی وجہ سے ہی آج کل خبروں میں ہیں ، ان پر مزاحیہ میمز بھی بنتے رہتے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ اداکار کی حالیہ پوسٹ انہی تبصروں کا ایک مبہم جواب ہے تاہم انہوں نے خود کسی ایموجی کا استعمال کیے بغیر پوسٹ کی ہے۔

تازہ ترین