• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایکسائز انسپکٹر کی50 سے زائد جائیدادوں اور کاروں کا انکشاف، بیٹا بھی گرفتار، جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور (نمائند ہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے مالی کرپشن میں گرفتار محمد فیضان کو 3 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ محمد فیضان اپنے والد کا بے نامی دار ہے۔ملزم کے نام پر کروڑوں روپے کے اثاثے منتقل کیے گئے۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دوران سروس غیر قانونی طور پر20کروڑ سے زائد مالیت کی جائیدادیں بنانے کے الزام میں گرفتار سابق ایکسائز انسپکٹر محمد رمضان سے تفتیش سے اسکے بے نامی داروں سے متعلق پتہ چلا۔ ڈی جی نیب لاہور نے ملزم محمد فیضان کے وارنٹ 26 جنوری کو جاری کیے۔ ملزم کے نام پر 7 لگژری پلاٹس منتقل کیے گئے۔

تازہ ترین