• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین دن میں کورونا سے سندھ پولیس کے 131؍ اہلکار و افسر متاثر

کراچی(این این آئی)گزشتہ تین روزکے دوران مزید131پولیس افسران و اہلکارکورونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ تین روزکے دوران مزید 131پولیس افسران واہلکارکوروناوائرس سے متاثر ہوئے جسکے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افسران وجوانوں کی مجموعی تعداد5553ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 24پولیس افسران، جوان شہید ہوئے، زیرعلاج افسران اورجوانوں کی تعداد 511ہے، اب تک5018افسران اورجوان صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین