• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ پی ڈی ایم کےفیصلے پرنیب بل سے دستبردار ہوئی، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال نیب قوانین میں ترامیم پر اصرار کرنے والی ن لیگ کے نیب قوانین میں اصلاحات سے متعلق بات نہ کرنے کی کیا وجہ ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ن لیگ پی ڈی ایم میں ہوئے فیصلے کی بنیاد پر قومی اسمبلی میں نیب بل سے دستبردار ہوئی ہے۔

ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ جہانگیر ترین کو واپس لانے سے پی ٹی آئی کے احتساب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے،وزیراعظم موجودہ صورتحال میں کھل کر جہانگیر ترین کو کبھی واپس نہیں لائیں گے۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے حکومت کے ساتھ عدم تعاون کی پالیسی کے تحت نیب قوانین میں اصلاحات کا بل واپس لیا ہے، سینیٹ انتخابات کے بعد حکومتی اقدامات، قوانین، قانون سازی میں کافی تیزی آنے والی ہے۔

شہزاد اقبال نے کہا کہ ن لیگ پی ڈی ایم میں ہوئے فیصلے کی بنیاد پر قومی اسمبلی میں نیب بل سے دستبردار ہوئی ہے

پی ڈی ایم نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کیلئے حکومت کو سپورٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب کا جو بل واپس لیا گیا وہ نیب قوانین کیلئے نہیں تھا صرف نیب ججوں کی تعیناتی سے متعلق تھا، حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی مل بیٹھ کر کام کرنا نہیں چاہتے۔

تازہ ترین