اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ریاست کا اپنے شہریوں کو ملک دشمن قرار دینا بھی خطرناک ہے۔جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ڈینیئل پرل قتل کے ملزمان کے رہائی کے خلاف سندھ حکومت کی اپیلوں پرسماعت کی۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے حساس معلومات سربمہر لفافے میں عدالت کودیتے ہوئے کہا کہاحمد عمر شیخ کے کالعدم تنظیموں سے روابط ہیں،شواہد موجود ہیں لیکن ایسے نہیں کہ عدالت میں ثابت کر سکیں،ریاست کیخلاف جنگ کرنے والا ملک دشمن ہوتا ہے۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ جو مواد سپریم کورٹ کو دیا وہ پہلے کسی فورم پر پیش نہیں ہوا،جو معلومات کبھی ریکارڈ پر نہیں آئیں ان کا جائزہ کیسے لیں؟ ریاست کے پاس معلومات تھیں تو احمد عمر شیخ کیخلاف ملک دشمنی کا کیس کیوں نہیں چلایا؟۔