• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کی 1 سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری

پنجاب حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں کیتھ لیبز قائم کیں اور سہولیات میں اضافہ کیا، موٹرویز کے لیے ایمبولینس سروس، مفت ادویات، ڈائلسز کارڈ جاری کیا گیا، شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کارڈ کا اجرا کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایئرایمبولینس، نیوٹریشن اینڈ گروتھ پروگرام، اسکول میل پروگرام شروع کیے گئے، تعلیم کے لیے گزشتہ سال 65 ہزار 500 ملین روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا۔ لاہور میں آٹزم اسکول، ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا آغاز کیا، طلبا کو لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس دی گئیں، اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا پروگرام دیا۔

پنجاب حکومت کی رپورٹ کے مطابق ویمن ڈویلپمنٹ کے لیے گزشتہ سال 1400 ملین روپے بجٹ میں رکھے گئے۔

پنک گیمز، ڈے کیئر سینٹر، دھی رانی پروگرام، سیف سٹی گرلز ہاسٹل قائم کیا گیا، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بھی قائم کیا گیا، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کیے، انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس بنائی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، ستھرا پنجاب پروگرام شروع کیے گئے، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر، ٹیوب ویلوں کی سولرائیشن سمیت زراعت کی ترقی کے لیے مختلف اقدامات کیے، لائیو اسٹاک، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، ای بسز، ای بائیکس جیسے اقدامات اٹھائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق امن و امان کی صورت حال کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت نے اہم اقدامات کیے، دستک پروگرام، 19 اضلاع کو سیف سٹی بنانے کے پروگرام بھی جاری ہیں، نوازشریف آئی ٹی سٹی، گارمنٹ سٹی، آسان کاروبار فنانس پروگرام بھی شروع کیا۔

پنجاب حکومت کی رپورٹ کے مطابق مفت سولر پینل اسکیم سمیت توانائی کے شعبے میں نمایاں اقدامات اٹھائے گئے، جنگلات، وائلڈ لائف، فشریز، سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر اور دیگر محکموں میں بھی نمایاں اقدامات کیے، کھیلوں، ثقافت، سیاحت کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت نے نمایاں اقدامات کیے۔

قومی خبریں سے مزید