• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی کے تین ملزموں کو قید، جرمانہ

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج سہیل ناصر نے دو مقدمات کے تین ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے تیس جولائی 2019کو مصریال چوک سے 1200گرام ہیروئن اور دس گرام آئس برآمد ہونے پر گرفتار ملزم محمد قاسم خان کو بیس ماہ قید پندرہ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ گزشتہ سال چار دسمبر کو گرفتار ملزم محمد منیر اور نقیب اختر کو اپنے جرم کا اعتراف کر لینے پر چار چار ماہ قید سات سات ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی گئی، دونوں ملزم 630اور 580گرام ہیروئن سے بھرے کیپسول پیٹ میں چھپا کر سعودی عرب لیجانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اے این ایف نے ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین