• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے بڑے اخبارات ایکس چھوڑنے لگے، سویڈش روزنامے کا بھی پوسٹ نہ کرنے کا اعلان

اسٹاک ہوم (اے ایف پی) خبر رساں اداروں نےایکس کو چھوڑنا شروع کر دیا ہے،جو کبھی عالمی میڈیا کی پسندیدہ سماجی رابطے کی سائٹ تھی،لیکن اب اس کے مالک اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی ایلون مسک کے تحت اس پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام ہے۔سویڈن کے حوالے سے شائع ہونے والے اخبار ڈیگنز نیہیٹر (ڈی این) نے گزشتہ روزشدید اور انتہائی ماحول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مضامین کی اشاعت بند کر دے گا۔ڈی این کا اعلان اس ہفتے برطانیہ کے دی گارڈین اور اسپین کے لا وانگارڈیا کے اسی طرح کے اقدام کے بعد سامنےآیاہے۔
اہم خبریں سے مزید