کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے رہائشی منصوبے سندھ پیپلز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے تحت 3لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل کر لی ہے جبکہ 8لاکھ 10ہزار گھر تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں اس پروجیکٹ کے ذریعے سندھ میں 2022کے سیلاب میں بے گھر ہونے والے 21لاکھ سے زائد خاندانوں کے لئے گھر تعمیر کئے جائیں گے یہ تمام گھر ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کو پیش نظر رکھتے ہوئے تعمیر کئے جا رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آذر بائیجان کے شہر باکو میں ہونے والے COP-29کانفرنس میں ایس پی ای ایف اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے واضح رہے کہ COP-29اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کثیر الجہتی فورم ہے۔