• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کی اداکارہ سیمی گریوال ٹوئٹر فالوورز میں کمی پر پریشان

بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ سیمی گریوال نے ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کی گھٹتی ہوئی تعداد کی شکایت کی ہے اور وہ اس صورتحال پر کافی پریشان دکھائی دے رہی ہیں۔

 74 سالہ سیمی گریوال جنھوں نے 1962 میں بالی وڈڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’راز کی بات‘ سے کیا اور کئی فلموں جن میں دو بدن، ساتھی، قرض میں فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کیے۔

انکی پرکشش شخصیت کے باعث سوشل میڈیا پر انکے پرستاروں کی تعداد کافی زیادہ تھی۔ لیکن حال ہی میں سیمی گریوال نے ٹوئٹر پر یہ تعداد گھٹنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ وہ بہت زیادہ ٹوئٹس نہیں کرتی ہیں اور کافی مایوس ہیں، کیونکہ میرے ٹوئٹر انڈیا فالوورز روزانہ کم ہوتے جارہے ہیں، اور میں نئے فالوورز کو جو کہ کنکٹ ہونا چاہتے ہیں انھیں شامل نہیں کررہی ہوں۔

دوسری جانب ان کے فالوورز نے بھی اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ 


اس سے قبل بی ٹاؤن کی متعدد سیلیبریٹیز نے بھی اس مسئلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ 

ادھر بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے بھی اس حوالے سے متعدد ٹوئٹس کیے ہیں۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انھوں نے  ٹوئٹر منیجمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا، یہ بڑی حیرت کی بات ہے کہ آپ مسلسل فالوورز کی تعداد کو کس طرح مینیج کرتے ہیں اور بہت زیادہ متحرک ہونے کے باوجود آپ  ایک ساتھ ان سب کو موو نہیں کرتے، بہت اچھے،  میرا مطلب ہے کہ آپ اسکور بورڈ کو کسطرح چلاتے ہیں باوجود اسکے کہ ہر بال کو چھکے کے لیے ہٹ کیا جاتا ہے۔  

تازہ ترین