• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم پاکستانیوں میں برداشت کا لیول بھارتیوں سے زیادہ ہے، عدنان صدیقی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارعدنان صدیقی نے بھارتیوں کو اپنا برداشت کا لیول بڑھانے کا پیغام دے دیا ۔عدنان صدیقی نے حال ہی میں اداکارہ میراسیٹھی کے آن لائن شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارتیوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پرلگائی جانے والی پابندی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیوں اپنا برداشت کا لیول بڑھاؤ۔میزبان میرا سیٹھی نے عدنان صدیقی سے سوال کیا کہ ہمارے یہاں 30 سال کی عمرکے بعد اداکاراؤں کو مرکزی کرداروں کی جگہ بھابھی یا ساس کے کردار کیوں دئیے جاتے ہیں جبکہ مرد اداکاروں کے ساتھ ایسا نہیں ہے وہ بڑی عمر میں بھی ہیرو ہی آرہے ہوتے ہیں آپ بھی ابھی تک مرکزی کردارمیں آرہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے مذاقاً کہا میں خود کو ویمپائر کہتا ہوں ۔بعد ازاں عدنان صدیقی نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا یہ المیہ صرف برصغیرمیں ہی ہے۔ اگر آپ ہولی وڈ یا پھرایرانی فلم انڈسٹری دیکھ لیں وہاں ایسا نہیں ہوتا۔ لیکن پاکستان اور بھارت میں ایک خاص عمر کے بعد ہیروئنوں کو ’’باجی‘‘ بنا دیتے ہیں۔ یہ بہت غلط ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہونا چاہئے۔ عدنان صدیقی نے بولی وڈ میں سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے فلم ’’موم ‘‘ کےسیٹ پرسری دیوی سے سب سے پہلے ان کے شوہربونی کپورنے ملوایا تھا وہ اپنی بیوی کو ’’میم‘‘ کہتے تھے شاید عزت میں کہتے تھے۔ اورانہوں نے سری دیوی سے کہا تھا میم یہ عدنان صدیقی ہیں۔ سری دیوی مجھ سے بہت گرمجوشی سے ملی تھیں۔ عدنان صدیقی نے کہا ایک زمانہ تھا جب بھارتی فنکارپاکستان آیا کرتے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان کلچرل ایکسچینج پروگرام ہوا کرتا تھا۔ لیکن اب بھارتیوں کی جانب سے پاکستانیوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔

تازہ ترین