پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت آنے سے زراعت کا شعبہ یتیم ہو گیا، کسانوں کا مزید استحصال برداشت نہیں کریں گے۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے کال دی تو ملک بھر کے کسان ہمارے لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں کا مجمع استعفیٰ لینے آئے گا تو راہ فرار نہیں ملے گی۔
رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ حکمرانی کرنے کے لئے بڑا دل اور بڑی سوچ چاہیے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کے پاس صرف برا کہنے والوں کی ٹیم ہے، 5 سو سال بھی دیئےجائیں تو یہ کہیں گے تھوڑے ہیں، ہزار سال دیئےجائیں۔