• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریمنل ریکارڈ رکھنے والےپولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرستیں طلب

ملتان(احتشام مرزا سے)پنجاب حکومت نے پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں  آئی جی پنجاب نے کریمنل ریکارڈ رکھنے والےپولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرستیں طلب کر لی  ہیں اور ان کریمنل کیسزکی موجودہ صورتحال بھی مانگی ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں چھوٹو گینگ کے خلاف ہونے والے آپریشن میں پولیس افسران کے جرائم پیشہ افراد سے رابطوں اور ان کے لئے سہولت کاری کے شواہد ملنے سے پنجاب پولیس کی جگ ہنسائی ہوئی ہے اور پنجاب پولیس کو شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔اس صورتحال کے بعد حکومت پنجاب نے جرائم پیشہ افراد کے لئے سہولت کاری اور کریمنل ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی جی پنجاب نے اس حوالے سے صوبہ بھر کے تمام آر پی اوز کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کریمنل ریکارڈ رکھنے والے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرستیں فوری ارسال کی جائیں ۔
تازہ ترین