وزیر دفاع پرویز خٹک نے آج بڑا دعویٰ کیا پھر بڑا یوٹرن لیا۔
نو شہرہ میں پرویز خٹک نے کہا کہ ’وہ چاہیں تو عمران خان کی حکومت ایک دن نہیں چل سکتی ۔‘
وزیر دفاع نے بڑا دعویٰ کر کے بڑا یوٹرن بھی لے لیا اور اپنی جیت کا کریڈٹ بھی عمران خان کو ہی دے دیا۔
پرویز خٹک نے ٹوئٹر پر وضاحت میں عمران خان کو اپنے مخلص ہونے کا یقین دلایا۔
انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ افسوس ایک چھوٹی لائن پکڑ کے اگلے کی سیاست کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسا کبھی نہیں ہوسکتا کہ وہ عمران خان کےخلاف کام کریں۔