• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک ملک میں 72 سال کا طریقہ بدلنے کیلئے ہے، احسن اقبال

(ن) لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے مل کر حکومت کو گرانے کے لیے ہوتے تھے، اس بار اپوزیشن کی تحریک ملک میں 72سال کے طریقہ ٔ کار کو تبدیل کرانے کے لیے ہے۔

مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت میں کہا کہ سینیٹ انتخابات ہمارے لیے اہم تھے، ان میں حصہ لینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 4 فروری کے اجلاس میں لانگ مارچ پر غور کرے گی۔

تازہ ترین