• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا :مغربی علاقوں میں لگنے والی آگ سے درجنوں گھر جل کر خا ک

آسٹریلیا کے مغربی علاقوں میں لگنے والی آگ سے درجنوں گھر جل کر خاک ہو گئے۔

ملک کے مغربی علاقوں پرتھ اور پرتھ ہلز کے جنگلوں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے  200 سے زائد فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹر مصروف ِعمل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں کام میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکل کر محفوظ مقامات پر جانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

آگ کی لپیٹ میں آنے سے 30 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچاہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں گذشتہ برس بھی آگ لگی تھی جس میں ہزاروں ایکڑ کا علاقہ شعلوں کی نذر ہو گیا تھا۔

تازہ ترین