• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج امارات میں 3310 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص، 7 کا انتقال ہوگیا، وزارت صحت

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے 2 فروری تک کورونا وائرس کی  صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ امارات میں 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 81 ہزار 635 کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ امارات میں 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 310 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 469 ہوگئی۔ 

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7 کورونا مریض انتقال کرگئے۔ 


وزارت صحت نے مزید کہا کہ اس طرح امارات میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 866 ہوگئی ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 791 کورونا مریض صحتیاب ہوئے۔ 

وزارت صحت نے کہا کہ امارات میں کورونا سےصحتیاب ہونے والوں کی تعداد اب 2 لاکھ 85 ہزار 201 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین