• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبرو معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی کو بھارت کی بیبو کرینہ کپور سے زیادہ بہتر اداکارہ اور با صلاحیت قرار دے دیا گیا ہے۔

پاکستان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک پوسٹ خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں حرا مانی کو کرینہ کپور کا مداح قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حرا مانی کبھی بھی کرینہ کپور کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دینے سے نہیں کترائی ہیں۔

انسٹا گرام پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی کی جانب سے نئے گانے میں پہنے گئے لباس کا تعلق بھی کرینہ کپور سے جوڑا گیا ہے، پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حرا مانی کی جانب سے اپنے اس گانے میں بھی کرینہ کپور کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کو حرا مانی کی جانب سے بھی لائیک اور اس پر کمنٹ کیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’اس ڈریس کی بھی ایک کہانی ہے۔‘

دوسری جانب انسٹا گرام شائقین کی جانب سے حرا مانی کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں اور اُن کی اداکارانہ صلاحیتوں اور جادوئی آواز کو سراہتے ہوئے اُنہیں کرینہ کپور سے بہتر اور با صلاحیت اداکارہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

انٹرنیٹ صارفین کا اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حرا مانی کے اداکاری کے دوران کرینہ کپور سے بھی بہتر چہرے کے تاثرات ہوتے ہیں جبکہ اُن کی آواز بھی بہترین ہے۔

انسٹا گرام صارفین کی جانب سے حرا مانی کو ملٹی ٹالنٹڈ فنکارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین