• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہ زنی کی واردات میں ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالاڈاکوہلاک

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ بنی کے علاقہمیں راہ زنی کی واردات کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والاڈاکوہلاک جب کہ 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ بنی کے علاقہمیں گزشتہ رات موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 8سالہ بچہ زخمی ہوگیا،ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا اپنا ساتھی بھی زخمی ہو گیا اور اس دوران دونوں ڈاکو اپنے زیراستعمال موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پربنی پولیس موقع پر پہنچی اور ڈاکوؤں کےزیر استعمال موٹر سائیکل قبضہ میں لیاجو تحقیقات پر اسی رات محلہ فیروز آباد علاقہ تھانہ بنی سے چھیننا پایا گیا۔ اس دوران بدھ کی صبح 15پر نامعلوم نعش ملنے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقعپر پہنچی تو تحقیقات کے دوران نعش گزشتہ رات دوران واردات میں زخمی ہونے والے ڈاکوکی نکلی، نعش کی شناخت ماجد عالم عرف ماجد بلا کے نام سے ہوئی جو سابقہ ریکارڈ یافتہ کریمنل اور قبل ازیں 8 مقدمات میں چالان ہوچکا ہے، ماجد گزشتہ دنوں میں تھانہ گنجمنڈی، پیرودھائی، بنی میں وارداتوں میں بھی ملوث رہا۔
تازہ ترین